سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے انجانے ذرائع سے حاصل شدہ غیر رجسٹرڈ دوائیں ذخیرہ کرنے اور تقسیم کرنے پر ایک مقیم غیرملکی کو الاحسا میں پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا ہے۔
سعودی قانون کے مطابق مقیم غیرملکی نے جدید ادویہ اور جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ مرکبات نیز صحت اداروں کے قانون کی خلاف ورزی کی۔
اخبار 24 کے مطابق ایس ایف ڈی اے بیان میں کہا’ قانون کی دفعہ 38 میں ہے کہ جو شخص بھی جڑی بوٹیوں کے مرکبات،جدید دوائیں غیر قانونی طریقے سے ذخیرہ کرے گا، زائد المیعاد ادویہ کا سٹاک کرے گا، غیر رجسٹرڈ ادویہ حاصل، انہیں فروخت یا ان کا کاروبار کرے گا وہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والا شمار ہوگا۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ملزم کو ابتدائی کارروائی کے بعد متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔