Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دُلہن کا سفید گاؤن اور دُلہے کا سوٹ، عامر خان کی بیٹی ارا خان کی شادی کی تصاویر

تقریب کے دوران اداکار عامر خان کئی مواقع پر جذباتی بھی نظر آئے اور ان کو اپنے آنسو پونچھتے بھی دیکھا گیا۔ فوٹو: سکرین گریب
انڈین فلم انڈسٹری کے سُپر سٹار عامر خان کی بیٹی کی شادی کی باضابطہ تصاویر جاری کر دی گئی ہیں جن میں وہ سفید رنگ کے گاؤن میں ملبوس ہیں۔ 
روایتی مسیحی مذہبی انداز کے ساتھ منعقد کی گئی اس شادی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین نے خوبصورت قرار دیا ہے جن میں دلہن کے والد عامر خان بھی توجہ کا مرکز رہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ارا خان اور اُن کے شوہر نوپور شیکھر کی شادی کے تقریبات کے دوران ایک دوسرے کے بوسہ لینے کی تصویر میں دلہن نے سفید لباس جبکہ دولہا نے ہلکے پیلے رنگ کا سوٹ زیب تن کیا ہے۔
بدھ کو اودھے پور میں ہونے والی اس شادی کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔
نئے شادی شدہ جوڑے کی مخلتف ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں جن میں وہ ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے تقریب میں آ رہے ہیں۔

تقریب میں عامر خان کی سابق اہلیہ رینا دتہ نے بھی شرکت کی اور سٹیج پر دلہن کے ساتھ نظر آئیں (فوٹو: انڈیا ٹی وی)

شادی کی تقریب کے دوران بنائی گئی بہت سی ویڈیوز سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر کئی پاپارازی اکاؤنٹس سے پہلے ہی جاری کر دی گئی تھیں۔
تقریب کے دوران اداکار عامر خان کئی مواقع پر جذباتی بھی نظر آئے اور ان کو اپنے آنسو پونچھتے بھی دیکھا گیا۔

شادی کی تقریبات کے آغاز میں سنگیت نائٹ بھی رکھی گئی تھی (فوٹو: ہندوستان ٹائمز)

عامر خان نے شادی کے بندھن میں بندھے جوڑے کے ساتھ خوشی کا اظہار کرتی تصاویر کے لیے بھی پوز دیے۔
تقریب میں عامر خان کی سابق اہلیہ رینا دتہ نے بھی شرکت کی اور سٹیج پر دلہن کے ساتھ نظر آئیں۔
دولہا نوپور شیکھر کی والدہ پریتم شیکھر اودے پور کے تاج اروالی ریزارٹ میں منعقد کی گئی اس تقریب میں اپنے بیٹے کے ساتھ رہیں۔
منگل کو شادی کی تقریبات کے آغاز میں سنگیت نائٹ بھی رکھی گئی تھی جس میں جوڑے اور مہمانوں نے شرکت کی۔
سنگیت نائٹ میں ارا خان نے لہنگا پہنا ہوا تھا جبکہ عامر خان اور دیگر روایتی لباس زیب تن کیا اور گیت گائے۔

شیئر: