Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راہداریوں اور عوامی مقامات کو خراب کرنے پر قید و جرمانہ

عوامی مقامات کو خراب کرنے پر دو برس قید اور ایک لاکھ ریال تک جرمانہ مقررہے(فوٹو،ایکس)
ادارہ پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ عوامی راہ دارریوں اور مقامات کو خراب کرنے پر دو برس قید اور ایک لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا مقرر ہے۔
عاجل نیوز نے ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ عوامی مقامات کو خراب یا تلف کرنا قانون شکنی ہے جس پرقید و جرمانے کی سزا دی جاتی ہے۔
واضح رہے تعمیراتی اداروں اور کمپنیوں کو بھی اس حوالے سے واضح احکامات صادر کیے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی عمارت یا مقام کی تعمیر کے وقت بڑے آلات کی منتقلی اور خام مال کو اسٹور کرنے کے لیے جگہ مخصوص کی جائے۔
تعمیراتی ادروں کو اس بات کا بھی پابند بنایا گیا ہے کہ ہیوی مشنری کی وجہ سے راہ داریاں یا فٹھ پاتھ خراب نہ ہوں اس صورت میں جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
قانون کے مطابق زیر تعمیر عمارت یا مقام کے اطراف میں آہنی چادروں کی باؤنڈری قائم کرنا ضروری ہے جس کا مقصد راہداریوں کو خراب ہونے سے بچانا ہے۔

شیئر: