القدیہ میں شہزادہ محمد بن سلمان سٹیڈیم تعمیر ہوگا
’سٹیڈیم القدیہ کے عین وسط میں تعمیر ہوگا اور ریاض شہر سے 40 منٹ کی دوری پر ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
القدیہ کمپنی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ القدیہ میں شہزادہ محمد بن سلمان سٹیڈیم تعمیر ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نیا سٹیڈیم جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس اور کئی مقاصد کے لیے زیر استعمال ہوگا۔
نئے سٹیڈیم میں کھیلوں کے عالمی مقابلوں کے علاوہ مختلف قسم کی ایکٹویٹیز کا انعقاد ہوسکتا ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان سٹیڈیم القدیہ کے عین وسط میں تعمیر ہوگا اور ریاض شہر سے 40 منٹ کی دوری پر ہوگا۔
سٹیڈیم طویق پہاڑی سلسلے کے اوپر سطح سمندر سے 200 میٹر بلندہوگا ۔