Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حساوی پھل جس سے موسم سرما میں نزلے زکام کا علاج کیا جاتا ہے

الاحسا کمشنری میں مقیم معمر سعودی شہری اس کی کاشت کر رہے ہیں (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب کی الاحسا کمشنری میں معمر سعودی کاشت کار برسوں سے مخصوص حساوی پھل ’الترنج‘ کی کاشت انتہائی کامیابی سے کر رہے ہیں۔  
 الاخباریہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ الاحسا کمشنری میں مقیم 80 سالہ عبدالوھاب العبادی نے اپنے فارم میں جہاں دیگر پھل اورعلاقائی سبزیاں کاشت کی ہیں وہاں وہ خصوصی طورپر کمشنری کا مخصوص پھل ’الترنج ‘ بھی کامیابی سے کاشت کر رہے ہیں۔ 
الترنج نامی پھل موسمی یا بڑے سائز کے لیموں کی طرح ہوتا ہے جو علاقے میں زمانہ قدیم سے موسم سرما میں نزلہ زکام کے علاج کے لیے استعمال ہوتا آ رہا ہے۔ 
سعودی کاشت کار کا کہنا تھا کہ ’وہ اس پھل کی کاشت عرصہ دراز سے اپنے فارم کررہے ہیں۔ یہ انتہائی صحت بخش پھل ہے۔ اس کے رس کا ذائقہ میں انتہائی کھٹا ہوتا ہے۔ اسے کھانوں پر چھڑکا جاتا ہے جبکہ علاقے کی خواتین اس کے رس سے اچار وغیرہ بھی تیار کرتی ہیں۔‘ 
عبدالوھاب العبادی نے مزید کہا کہ ’برسوں سے اس پھل سے نزلے زکام کا علاج کیا جاتا ہے۔ خاص کر موسم سرما میں ہونے والی بیماری میں یہ انتہائی موثر ثابت ہوتا ہے۔‘ 
’علاقے کے لوگوں میں یہ پھل بہت مرغوب ہے۔ اس کے گودے سے خواتین مختلف قسم کی چٹنیاں بھی تیار کرتی ہیں جبکہ رس کو محفوظ کر کے بھی رکھا جاتا ہے تاکہ آف سیزن میں استعمال کیا جا سکے۔‘

شیئر: