Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدھ 17 جنوری کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

بدھ کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے جبکہ قیمت فروخت 281 روپے ریکارڈ کی گئی (فوٹو: سٹیٹ بینک ایکس اکاؤنٹ)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بدھ کو بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 10 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 68 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 26 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 743 روپے 30 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 727 روپے 54 پیسے، کویتی دینار کی 909 روپے 57 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 80 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے اور قیمت فروخت 281 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 35 پیسے اور قیمت فروخت 75 روپے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 76 روپے اور قیمت فروخت 77 روپے 78 پیسے رہی۔

شیئر: