وسطی اور مشرقی علاقوں میں بارش، مکہ اور مدینہ میں دھند
جمعرات 18 جنوری 2024 10:09
’بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں دن میں وقت موسم معتدل ہوگا جبکہ رات کے وقت سردی مائل ہوگا‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو ملک کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں بارش کی توقع ہے جبکہ مدینہ منورہ میں دھند چھائی رہے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مدینہ منورہ شہر میں فجر کے وقت دھند ہوگی جبکہ المہد، حناکیہ اور وادی فرع میں رات 2 بجے سے صبح 9 بجے تک دھند چھائی رہے گی۔
اسی طرح کی کیفیت مکہ مکرمہ ریجن طائف، اضم اور میسان میں ہوگی جہاں شدید دھند کے باعث حد نگاہ ایک کلو میٹر تک رہ جائے گی۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں دن میں وقت موسم معتدل ہوگا جبکہ رات کے وقت سردی مائل ہوگا‘۔
’سعودی عرب کے مشرقی اور وسطی علاقے ابر آلود ہوں گے جبکہ درمیانے درجے کی بارش کی بھی توقع ہے‘۔
’اس بات کی بھی امکان موجود ہے کہ ریاض کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش ہوگی‘۔
’شمالی علاقوں میں رات کے وقت شدید سردی ہوگی جبکہ مشرقی اور وسطی علاقے بھی سرد ہوں گے‘۔