استنبول سے تین سعودی مریضوں کی مملکت منتقلی
جمعرات 18 جنوری 2024 18:20
مریضوں کی وطن منتقلی کا آپریشن وزارت خارجہ کے تعاون سے کیا گیا(فوٹو، ایکس نیوز)
استنبول میں زیر علاج تین سعودی مریضوں کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے مملکت منتقل کردیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق ترکیہ میں سعودی قونصل خانے کی جانب سے جاری تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہریوں کی وطن منتقلی کا آپریشن وزارت خارجہ کے تعاون سے کیا گیا۔
مریضوں کی مملکت منتقلی کے بارے میں سعودی قونصلیٹ نے وزارت خارجہ کو مطلع کیا تھا جس پر سعودی عرب سے شہری دفاع اور ہلال الاحمر کی فضائی ایمبولینس مریضوں کو وطن لانے کے لیے روانہ کی گئی۔
سعودی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ قونصلیٹ کے اہلکاروں نے تینوں مریضوں کو ایئرپورٹ پہنچانے والے آپریشن کی نگرانی کی۔