برطانیہ میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’اماراتی شہری پیشگی ویزے کے بغیر برطانیہ کا سفر کرسکتے ہیں اور الیکٹرانک سفری پرمٹ (ای ٹی اے) حاصل کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں۔ یکم فروری 2024 سے عمل درآمد ہوگا۔‘
الامارات الیوم کے مطابق سفارتخانے نے ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ یکم فروری سے متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کے تعلقات کی تاریخ میں نئی شروعات ہوگی۔‘
امارات کے شہریوں کو یکم فروری سے برطانیہ کے پیشگی ویزے کی پابندی سے استثنی دیا گیا ہے۔ وہ سفری پرمٹ آن لائن حاصل کرسکیں گے۔
اماراتی سفارتخانے کا کہنا ہے’ نئی سہولت دونوں ملکوں کے حوالے سے اہم کامیابی ہے یہ فریقین کے درمیان چار سالہ تعاون کا نتیجہ ہے۔‘
اماراتی شہری سفری پرمٹ (یوکے ای ٹی اے) ایپ یا ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔