ریاض میں خریص پل 10 دن کے لیے بند ہوگا
جمعرات 25 جنوری 2024 10:14
’مذکورہ پل آج جمعرات سے 3 فروری تک ٹریفک کے لیے بند ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میونسپلٹی نے کہا ہے کہ خریص روڈ اور شیخ جابر روڈ کی کراسنگ میں واقع پل میں مرمت کا کام شروع ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ پل آج جمعرات سے 10 دن تک بند رہے گا‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’ٹریفک کی روانی کے لیے متبادل راستے کھول دیئے ہیں جبکہ توقع ہے کہ مذکورہ پل 3 فروری کو کھول دیا جائے گا‘۔
میونسپلٹی نے بتایا ہے کہ ’پل پر معمول کی مرمت کا کام ہو رہا ہے تاکہ ٹریفک کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے‘۔