Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی ایمبولینس کے ذریعے صحرا سے مریض کی ہسپتال منتقلی 

سعودی شہری کو صحرا میں دل کا دورہ پڑا تھا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
الجوف ریجن میں سعودی ہلال احمر نے  فضائی ایمبولینس سے ایک شہری کو صحرا سے ہسپتال ایمرجنسی وارڈ دس منٹ میں منتقل کردیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ہلال احمر کا کہنا ہے کہ مقامی شہری کو شمالی حدود ریجن  جانے والے الجوف کے صحرائی علاقے میں اچانک دل کا دورہ پڑا۔
متاثرہ شخص کی امداد کے لیے ہلال الاحمر سے رابطہ کیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی فضائی ایمبولینس ارسال کی گئی تاکہ مریض کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔ 
ہلال  احمر  نے بتایا کہ فضائی ایمبولینس رپورٹ ملنے کے ٹھیک  16 منٹ بعد اس علاقے میں پہنچ گئی جہاں سے  متاثرہ سعودی کو دس منٹ کے اندر سکاکا کے کنگ عبدالعزیز سپیشلسٹ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔ 

شیئر: