سعودی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکنیت کے لیے انتخابات اتوار کو اتھارٹی کے ہیڈکوارٹر ریاض میں ہوئے ہیں۔
ایس پی اے اوراخبار 24 کے مطابق جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران نے عضوان الاحمری کو چیئرمین، فیصل عباس کو ڈپٹی چیئرمین اور بشری الربیعہ کو فنانس سیکریٹری منتخب کیا۔
بشری خالد الربیعہ، حامد بن حسن الشھری، ذکری محمد العطیوی، زید فیصل بن کمی، عضوان محمد الاحمری، علی الحازمی، فاطمہ العوفی، فیصل عباس، لمی بنت ابراہیم الشثری، محمد البیشی، ممدوح المھینی، می الشریف اور نور نقلی بھی کامیاب ہوگئے۔
جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے کل ممبران میں سے 65.9 فیصد ووٹنگ میں شریک ہوئے۔

ووٹوں کی گنتی الیکٹرانک کی گئی۔ بشری الربیعہ نے 116، حامد الشھری نے 106، ذکر العطیوی نے 105، زیاد العنزی نے 140، زید بن کمی نے 116 اور سعد المطرفی نے 38 ووٹ حاصل کیے۔
سلمان العید کو 35، عبدالعزیز الربیعی کو 38، عضوان الاحمری کو 122، علی الحازمی کو 106، فاطمہ العوفی کو 103، فھد الاحیوی کو 43، فیصل عباس کو 105، لمی الشثری کو 110، محمد الشھری کو 42، محمد البیشی کو 111، ممدوح المھینی کو 108، منال الحصینی کو 41ِ، می الشریف کو 114 اور نور القنلی کو 107 ووٹ ملے۔
عضوان الاحمری نے چیئرمین منتخب ہونے پر ممبران کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا’موجودہ ممبران کے درمیان ہم آہنگی مطلوبہ اہداف کی تکمیل کا باعث بنے گی۔
Thank you for the cake and the congrats, my @arabnews family! @NoorNugali and I might have won in @sju_ksa elections today, but we win every day just by being among you #انتخابات_هيئة_الصحفيين_السعوديين pic.twitter.com/CnTuLuzY5W
— Faisal J. Abbas | فيصل عبّاس (@FaisalJAbbas) January 28, 2024