سعودی عرب میں بیشہ یونیورسٹی کی کوسٹر پیر کو حادثے کا شکار ہوگئی۔ ڈرائیور ہلاک اور پانچ طالبات زخمی ہوگئیں۔
عکاظ اخبار کے مطابق کوسٹر تثلیث کمشنری کی الزرق تحصیل سے طالبات کو لے کر یونیورسٹی جارہی تھی۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب کوسٹر الٹ کر سڑک کے کنارے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔
سیکیورٹی فورس اور ہلاک احمر کی ٹیموں نے زخمیوں کو تثلیث جنرل ہسپتال میں داخل کرایا اور حادثے کے حوالے سے ضروری قانونی کارروائی کی ہے۔