Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیوکیمیکل سروے پروجیکٹ کے لیے سیمپل جمع کرنے کا کام مکمل

سروے بورڈ نے 88 ہزار جیوکیمیکل نمونے جمع کیے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ نے جیوکیمیکل ماہرین کے ذریعے ’الدرع العربی‘ (عربین شیلڈ) سے جیوکیمیکل سروے پروجیکٹ کے لیے سیمپل  جمع کرنے کا کام مکمل کرلیا۔
سبق ویب کے مطابق جیو لوجیکل سروے بورڈ نے پانچ لاکھ 40 ہزار مربع کلو میٹر سے 88 ہزار جیوکیمیکل سیمپل  جمع کیے اور ہر سیمپل میں 76 عناصر کا تجزیہ کیا۔

سروے میں لیے گئے سیمپل متعدد مقاصد میں استعمال کیے جائیں گے (فوٹو: ایس پی اے)

سروے بورڈ کے ترجمان طارق ابا الخیل نے بتایا کہ’ الدرع العربی سے سیمپل جیوکیمیکل ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے جمع کیے گئے ان کا مقصد کانکنی کے شعبے کے لیے سعودی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے سامنے حتمی نتائج رکھنا ہے تاکہ وہ  کانکنی کے منصوبے شروع کرسکیں۔‘
انہوں نے کہا کہ’ سیمپل متعدد مقاصد میں استعمال کیے جائیں گے۔ ان سے پانی متعدد شعبوں کے بنیادی ڈھانچے کی تیاری اور ماحولیاتی امور میں استفادہ کیا جائے گا۔‘

شیئر: