مسجد الحرام میں بے بی سٹرولر استعمال کرنے کے مقامات کہاں ہیں؟
مطاف کے صحن میں بے بی سٹرولر لے جانے کی اجازت نہیں (فوٹو: ایس پی اے)
مسجد الحرام و مسجد نبوی کے نگراں ادارے نے مسجد الحرام میں بے بی سٹرولر استعمال کرنے والے مقامات کی نشاندہی کی ہے۔
ان مقامات کے بارے میں بھی وضاحت کی جہاں بی بی سٹرولر استعمال نہیں کیے جا سکتے۔
عکاظ اخبار کے مطابق نگراں ادارے کا کہنا ہے کہ’بے بی سٹرولر بالائی منزلوں کے مطاف میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔‘
’اسی طرح صفا اور مروہ کی سعی کے دوران بھی بے بی سٹرولر استعمال کیےجا سکیں گے۔ کنگ فہد والی توسیع والی عمارت سے بے بی سٹرالر لے جانے کی اجازت ہو گی۔‘
نگراں ادارے کا کہنا ہے کہ ’مطاف کے صحن میں بے بی سٹرولر لے جانے کی اجازت نہیں۔ مطاف اور صفا اور مروہ پر سعی کی کسی بھی منزل پر رش کی صورت میں بے بی سٹرولر لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔’