مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ ان کی کمپنی نیورالنک پہلی مرتبہ انسانی دماغ میں وائرلیس برین چپ نصب کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
ایلون مسک نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پہلے انسان میں نیورالنک کا برین چپ امپلانٹ کر دیا گیا ہے اور مریض اب ٹھیک ہو رہا ہے۔
مسک نے دماغ کی جسم کو سگنل بھیجنے کی صلاحیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ابتدائی نتائج ’امید بخش‘ ہیں جن میں نیوران سپائکس کا پتہ چلا ہے۔
The first human received an implant from @Neuralink yesterday and is recovering well.
Initial results show promising neuron spike detection.
— Elon Musk (@elonmusk) January 29, 2024
انہوں نے مزید کہا کہ پروڈکٹ کا نام ’ٹیلی پیتھی‘(ذہنی طور پر بات چیت کرنے کی صلاحیت) کے نام پر رکھا گیا ہے۔
ایکس پر ایک اور پوسٹ میں مسک نے وضاحت کی کہ ’یہ امپلانٹ دماغ کو کسی بھی الیکٹرانک ڈیوائس سے جوڑتا ہے۔ یہ آپ کے فون، کمپیوٹر یا کسی بھی ڈیوائس کو صرف سوچ کر کنٹرول کرنے کے قابل بنائے گا۔‘
The first @Neuralink product is called Telepathy
— Elon Musk (@elonmusk) January 29, 2024
انہوں نے مزید کہا کہ اس چپ کے ابتدائی صارف وہ ہوں گے جنہوں نے اپنے اعضاء کا استعمال کھو دیا ہے۔
Enables control of your phone or computer, and through them almost any device, just by thinking.
Initial users will be those who have lost the use of their limbs.
Imagine if Stephen Hawking could communicate faster than a speed typist or auctioneer. That is the goal.
— Elon Musk (@elonmusk) January 30, 2024
امریکی سٹارٹ اپ نیورالنگ نے گزشتہ سال اپنے امپلانٹ کا پہلا انسانی ٹرائل کرنے کے لیے امریکی ہیلتھ واچ ڈاگ سے کلیئرنس حاصل کی تھی، جس کا مقصد اسے فالج کے مریضوں کی مدد کے لیے استعمال کرنا ہے۔
نیورالنک کی ویب سائٹ کے مطابق، کمپنی کا مشن ایک ’عمومی دماغی انٹرفیس‘ بنانا ہے تاکہ ان لوگوں کی خودمختاری بحال کی جا سکے جن کی طبی ضروریات پوری نہیں ہوتیں۔
مزید پڑھیں
-
ایلون مسک کے ’نیورالنک‘ کو انسانی دماغ میں امپلانٹ کرنے کی اجازتNode ID: 767551
-
ٹیکنالوجی سے انسان کی زندگی بہتر ہوئی یا پریشانی میں اضافہ ہوا؟Node ID: 829341