Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں اوسط عمر 77 برس تک ہو گئی: وزیر صحت

ٹریفک حادثات سے اموات کی تعداد میں 50 فیصد کمی آئی ہے ( فوٹو: اخبار24)
سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے کہا ہے کہ ’شعبہ صحت کے نئے پروگرام کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ  مکمل ہو گیا۔ ٹریفک حادثات سے اموات کی تعداد میں 50 فیصد کمی اور اوسط عمر77 برس تک پہنچ گئی ہے۔‘
اخبار 24 کے مطابق سعودی وزیرصحت نے کہا کہ ’مملکت میں صحت نگہداشت کا پروگرام موثر شکل میں آگے بڑھ رہا ہے۔ بنیادی ڈھانچہ بہتر ہوا ہے۔ صحت ضوابط متعارف کرائے گئے ہیں۔ آگہی مہم نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہے۔‘
فہد الجلاجل نے کہا کہ’ معاملہ صرف شاہراہوں پر انسانی جانوں کی سلامتی تک ہی محدود نہیں بلکہ مقامی شہریوں کی عمر میں اضافہ بھی ہوا ہے۔‘
’اب سعودی شہری ساتویں عشرے کے آخر تک جینے لگے ہیں۔ ہمارا ہدف 2030 تک اوسط عمر 80 سال  تک پہنچانے کا ہے۔‘
عالمی ادارہ صحت نے سعودی عرب کی غذائی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کے مثبت اثرات صحت عامہ پر نظر آنے لگے ہیں۔
صحت نگہداشت پروگرام کا دوسرا مرحلہ معیار پر توجہ مرکوز کرے گا۔ ہر سطح پر اول درجے کی صحت نگہداشت کا بندوبست کیا جائے گا۔

شیئر: