Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے نگراں وزیر مذہبی امور کی ملاقات

پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیدالمالکی کا کہنا ہے کہ ’پاکستانی عازمین حج کی سہولت اور آسانی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔‘
سنیچر کو اسلام آباد میں پاکستان کے نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ’زائرین کی سہولت و حفاظت کے پیشِ نظر حج کے انتظامات میں جدت لا رہے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی عازمین مناسکِ حج اور انتظامی امور سے متعلق سیکھ اور سمجھ کر سفر پر روانہ ہوں۔‘
اس موقع پر پاکستان کے نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ ’حج 2024 کے سلسلے میں بہترین سہولیات کی فراہمی پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔‘
سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی سے ملاقات سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’رُوٹ ٹو مکہ ایک منفرد سہولت ہے۔ حجاج کی مقامی سطح پر امیگریشن سعودی حکومت کا بہترین فیصلہ ہے۔‘
انیق احمد نے مزید کہا کہ ’رواں برس حج انتظامات کو جلد مکمل کیا جا رہا ہے اور عازمین حج کو پہلے سے بہتر سہولت فراہم کی جائیں گی۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’حج 2024 کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے وہ جنوری میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات خلوص، محبت اور بھائی چارے پر قائم ہیں۔‘

شیئر: