Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحرائی علاقے میں حادثے کے زخمیوں کی ایئر ایمبولینس کے ذریعے منتقلی

ایئر ایمبولینس دس منٹ میں جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی ہلال احمر کی ٹیم نے الجوف کے صحرائی علاقے میں حادثے کے بعد زخمی ہونے والے دو افراد کو بچالیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ہلال احمر سینٹر کو الجوف کے مشرق میں واقع صحرائی علاقے الروسان میں  حادثے کی اطلاع موصول ہوئی۔
ہلال الاحمر کے کنٹرول سینٹر سے فضائی یونٹ کو اطلاع فراہم کی گئی تاکہ صحرائی علاقے میں حادثے کا شکار ہونے والوں کو فوری امداد فراہم کی جاسکے۔
ہلال احمر کی فضائی ٹیم 10 منٹ میں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ۔ طبی یونٹ کے اہلکاروں نے  2 زحمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں ایئر ایمبولینس کے ذریعے  سکاکا کے شہزادہ متعب بن عبدالعزیز ہسپتال پہنچا دیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: