Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خادم حرمین شریفین کی ضیافت میں عمرہ پروگرام کا دوسرا مرحلہ

دوسرے مرحلے میں آنے والے مہمانوں کا تعلق بوسنیا سے ہے (فوٹو، ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین عمرہ و زیارت پروگرام 2024 کے دوسرے حصے میں بوسنیا سے آنے والے زائرین  نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سعودی حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولتوں پر مملکت اور اس کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘کے مطابق سارا یوو یونیورسٹی کے پروفیسر اسامہ نعیم نے بتایا کہ ان کا تعلق سوڈان سے  ہے وہ گزشتہ 40 برس سے بوسنیا میں مقیم ہیں۔
 اسامہ نعیم کا کہنا تھا کہ ان کا سفر عمرہ سرائیو کے سعودی سفارتخانے سے شروع ہوا اورمدینہ  منورہ  پہنچنے تک ہر مرحلے میں سہولتوں سے بھرپور تھا۔
انہوں نے کہا کہ ان کا وفد سعودی عرب میں ملنے والے گرم جوش استقبال اور ضیافت کے متعلق ناقابل بیان جذبات رکھتا ہے۔
 ہم اپنی زبانوں اور دلوں سے پہلے اللہ تعالی اور پھرخادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ ہماری ضیافت پر اللہ سعودی قیادت کو جزائے خیر دے۔
بوسنیا سے پہلی بار حجاز مقدس آنے والے لیکچرار نبیل ناصر نے بھی سعودی عرب میں ملنے والی سہولتوں پر اظہار خوشی و اطمینان کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مملکت کو ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے۔
واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین عمرہ و زیارت پروگرام کے دوسرے مرحلے میں یورپ اور جنوبی امریکہ کے 15 ممالک سے 250 معتمرین شامل  ہیں۔

شیئر: