Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی مہمان کے طور پر 13 سو افراد کو حج کرایا جائے گا

ز90 ممالک سے آنے والے عازمین شاہی مہمان کے طور پر حج کریں گے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے 90 ممالک سے تعلق رکھنے والے 13 سو افراد کو شاہی مہمان کے طور پر حج کرانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کےمطابق مذکورہ افراد شاہی مہمان ’ضیوف خادم الحرمین الشریفین‘ پروگرام کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین کی میزبانی میں حج پروگرام ہر سال جاری کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے متعدد افراد شاہی مہمان کے طور پر حج ادا کرتے ہیں۔
’ضیوف خادم الحرمین الشریفین‘ پروگرام کے نگران اعلٰی وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے شاہی مہمان کے طور پر حج کرانے کے احکامات پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ 
 
 

شیئر: