Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خادم حرمین شر یفین عمرہ پروگرام کے تحت 15یورپی ممالک سے معتمرین کی آمد

    ریاض - - - -  خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے عمرہ پروگرام کے تحت شاہی مہمانوں کا 12 واں قافلہ مملکت پہنچ گیا ۔ عمرہ پروگرام کے آغاز سے اب تک مختلف ممالک سے 2600 معتمرین شاہی مہمانوں کے طور پر عمرہ ادا کرچکے ہیں ۔ پروگرام کے ریجنل سیکریٹری جنرل عبداللہ مدلج نے مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں ار ض حرمین آمد پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ المدلج کا کہنا تھا کہ 12 ویں قافلے میں 15  یورپی ممالک کے  178 معتمرین شامل ہیں جن برطانیہ ، اسپین ، جرمنی ، فرانس ، ہالینڈ ،آسٹریا، ہنگری ، بیلجیم، ناروے  ، سوئٹزرلینڈ ، اٹلی ، پرتگال ،ڈنمارک ، یونان کے شہری شامل ہیں جو شاہی مہمان کے طور پر عمرہ کی ادائیگی اور زیارہ مسجد نبوی الشریف کے لئے مملکت پہنچے ۔ اس موقع پر شاہی مہمانوں نے بے مثالی مہمان نوازی پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکے اس عمل کی تعریف کی ۔ شاہی مہمانوں کا کہنا تھا کہ انہیں سعودی عرب پہنچ کر بے حد خوشی ہو رہی ہے ۔ دوران سفر بھی میزبانوں نے ہر طرح کا خیال رکھا جو عرب مہمان نوازی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ اس موقع پر شاہی مہمانو ںکے استقبالیہ پروگرام کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ہم آپ کو ارض حرمین میں خوش آمدید کہتے ہیں دعاگو ہیں کہ آپ کا عمرہ مقبول ہو ۔ دریں اثناء  المدلج نے بتایا کہ شاہی مہمان مدینہ منورہ کے اہم مقامات کی زیارت کے علاوہ مختلف علمی اور ثقافتی پروگراموں  بھی شرکت کریں گے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -دنیا کا سب سے بڑا روسی ہوائی جہاز دمام پہنچ گیا

شیئر: