Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نومنتخب بورڈ ممبر: فاطمہ العوفی

صحافتی شعبے میں فاطمہ العوفی ایک دہائی سے زائد عرصے کا تجربہ رکھتی ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
فاطمہ العوفی کو سعودی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ممبر کے طور پر 28 جنوری کو منتخب کیا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت کھیل میں سینئر منیجنگ ایڈیٹر کے طور پر خدمات انجام دینے والی فاطمہ العوفی صحافتی شعبے میں ایک دہائی سے زائد عرصے کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔
فاطمہ العوفی نے اپنے کیریئر کا آغاز 2010 میں ایلاف ای اخبار میں نیوز رپورٹر کے طور پر کیا اور 2012 میں  مملکت کے بڑے اخبارات میں سے ایک الشرق الاوسط کے لیے لکھنا شروع کیا۔
العربیہ کے آن لائن پلیٹ فارم  پر انہوں نے 2013 سے 2014 تک نمائندہ  کے طور پر خدمات انجام دیں اور 2014  سے مکہ اخبار میں چار سال تک رپورٹر رہیں۔
انہوں نے 2017 میں جدہ میں جنرل اتھارٹی برائے موسمیات اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ڈیجیٹل کمیونیکیشن سینٹر کی بنیاد رکھی اور 2021 تک اس کا انتظام سنبھا لے رکھا۔
العربیہ ٹی وی چینل میں فاطمہ العوفی نے سینئر انٹرویو پروڈیوسر کے طور پر 2019 سے 2022 تک خدمات انجام دیں، جہاں انہوں نے ریاض شہر سے العربیہ کے پہلے بلیٹن کے آغاز میں بھی حصہ لیا۔
سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ SRMG میں انہوں نے 2022 سے منیجنگ ایڈیٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

فاطمہ العوفی نے کیریئر کا آغاز 2010 میں نیوز رپورٹر کے طور پر کیا۔ فوٹو عرب نیوز

سعوودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے فرانس کے پہلے دورے کے دوران مملکت کے پریس کی نمائندگی کرنا ان کے کیریئر کا شاندار سنگ میل رہا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے مملکت میں میڈیا اور تعلقات عامہ کے کئی پروگراموں کے انعقاد میں بھی حصہ لیا۔
فاطمہ العوفی کو  رپورٹنگ کے علاوہ صحافتی شعبے کی سرکردہ ٹیموں، سوشل میڈیا کمیونیکیشن اور میڈیا کرائسز مینجمنٹ کا بھی تجربہ ہے۔
فاطمہ العوفی نے 2013 میں مراکش کی حسن II محمدیہ یونیورسٹی سے سوشیالوجی میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔
انٹرنیشنل وزیٹر لیڈرشپ پروگرام کے ذریعے امریکہ سے سرٹیفکیٹ حاصل کیااور ’رپورٹنگ ویمن‘ کے عنوان سے روئٹرز کی جانب سے ایک کورس مکمل کیا۔
 

شیئر: