Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں الیکٹرک گاڑیوں کی طلب میں اضافہ

’الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں 2023 سے 2028 تک 4.61 فیصد سالانہ اضافہ متوقع ہے‘ ( فوٹو: سبق)
اعداد وشمار سے معلوم ہوا ہے کہ 2022 کے اختتام میں سعودی عرب میں الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ کا حجم 74.8 ملین ڈالر تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 2028 تک ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ کا حجم 99 ملین ریال تک پہنچ جائے گا۔
سعودی عرب میں الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں 2023 سے 2028 تک 4.61 فیصد سالانہ اضافہ متوقع ہے۔
عالمی ریسرچ ادارے’‘ کا کہنا ہے کہ ’سعودی عرب میں الیکٹرک گاڑیوں کی طلب میں اضافے کے متعدد أسباب ہیں‘۔
’حکومتی اینیشیٹو، صحت، تعلیم ، تفریح، سیاحت اور ملک کے بنیادی ڈھانچے کی وجہ الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں نمو متوقع ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’الیکٹرک گاڑیوں کی طلب میں اضافے کے علاوہ حکومتی رجحان بھی سعودی عرب میں اس کی تیاری کی طرف ہے‘۔
’یہی وجہ ہے کہ لاجسٹک خدمات کی فراہمی پر عام افراد میں الیکٹرک گاڑیوں کے رجحان میں بھی اضافہ ہوگا‘۔

شیئر: