اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے حکمرا نوں کا مستقبل جیل میں نظر آرہا ہے۔ حکمرانوں نے کچھ کرنے کی کوشش کی تو سڑکوں پر نکلیں گے۔ سب سے بڑی اسٹریٹ پاور تحریک انصاف کے پاس ہے ۔ن لیگ والے روز نیا فنکار لے آتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی پر تنقید سے سپریم کورٹ پر حملے کا منظر یا دآرہا ہے۔ ان کے پاس کچھ نہیں اس لئے جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ن لیگ کی کوشش ہے کہ کسی طرح شریف خاندان بچ جائے۔