مدینہ منورہ ( یوسف بلوچ) مدینہ منورہ پولیس نے رمضان المبارک کی مناسبت سے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ ، مسجد نبوی شریف کے اطراف اور حرم نبوی جانیوالی سڑکوں نیز شہر کے اہم مقامات پر افطار پیکٹ تقسیم کرنے شروع کر دئیے۔ مدینہ منورہ کی پولیس زائرین ، تارکین اور سعودی شہریوں کو مدینہ منورہ کی عمدہ کھجوریں ، پانی کی بوتل اور خوراک پر مشتمل پیکٹ پیش کر رہے ہے۔ مدینہ پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل عبدالہادی الشہرانی نے بتایا کہ یہ پروگرام ’’ اخوت ‘‘ کے عنوان سے کیا جا رہا ہے ۔ اس سے زائرین کے ذہنوں میں یہ پیغام جائے گا کہ مدینہ منورہ کی پولیس امن و امان کے ساتھ انسانی خدمات پر بھی عمل پیرا ہیں ۔