Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الشباب کلب میں ہاکی کو شامل کرنے پر اتفاق

’الشباب کلب میں ہاکی کو شامل کرنے سے اس کھیل کو نوجوانوں میں متعارف کرایا جائے گا‘ ( فوٹو: النہار)
سعودی ہاکی فیڈریشن نے الشباب کلب کے ساتھ ہاکی کو کلب کے مختلف گیمز کے ساتھ شامل کرنے کا اتفاق کیا ہے۔
النہار اخبار کے مطابق الشباب کلب ہاکی کے فروغ کے لیے کام کرے گا جبکہ فیڈریشن کھیل کی تمام ضرورتوں کو پورا کرے گا۔
الشباب کلب میں ہاکی کو شامل کرنے سے اس کھیل کو نوجوانوں میں متعارف کرایا جائے گا۔
واضح رہے کہ الشباب کلب پہلا سعودی کلب ہے جس میں ہاکی کو باقاعدہ طور پر مختلف کھیلوں کے ساتھ شامل کیا جارہا ہے۔
اس موقع پر سعودی ہاکی فیڈریشن کے سربراہ احمد الجعیدان نے الشباب کلب کے انتظامی سربراہ خلیف الہویشان کو تعریفی شیلڈ پیش کی ہے۔
سعودی ہاکی فیڈریشن کے سربراہ احمد الجعیدان نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں کھیلے جانے والے مختلف گیمز میں ہاکی کا اضافہ انتہائی اہم ہے‘۔
’ہاکی کے اضافے سے اسے معاشرے میں فروغ دیا جائے کہ یہ اولمپک کھیل ہے ‘۔

شیئر: