Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ہونے والی تبدیلیاں حیرت انگیز ہیں، سربراہ آئی ایم ایف

سعودی مارکیٹ میں خواتین کی شرکت سے ملکی معیشت کو دہرا فائدہ ہوگا (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
عالمی مالیاتی فنڈ ’آئی ایم ایف‘ کی مینیجنگ ڈائیریکٹرکرسٹالینا جورجیا نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں اقتصادی تنوع کے حوالے سے ہونے والی تبدیلی ’حیرت انگیز‘ ہے۔
عربی روزنامے ’عکاظ ‘ کے مطابق العربیہ بزنس سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی سربراہ کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل انفراسٹکچر اور معاشی فعالیت سعودی عرب کی سیاحتی کشش کی بنیادی وجوہات ہیں۔
جورجیا نے دبی میں منعقد ہونے والے عرب مالیاتی فورم میں شرکت کے موقع پر کہا ’سعودی عرب میں ہونے والی تبدیلی حیرت انگیز ہے، سعودی عرب کی معیشت گیس اور پیٹرول پر انحصار کرنے کے بجائے دیگر شعبوں میں بھی فعال ہورہی ہے۔ معاشی تنوع کے حصول کے لیے سعودی عرب کا وژن 2030 پر عمل در آمد کرنے کا طریقہ قابل ستائش ہے‘۔
انہوں نے سعودی سیاحت کے حوالے سے مزید کہا ’ میں نے خود العلا کا دورہ کیا وہاں کی خوبصورتی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے سیاحتی تجربہ کی فراہمی پر ششدر رہ گئی‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی مارکیٹ میں خواتین کی شرکت سے ملکی معیشت کو دہرا فائدہ ہوگا۔

شیئر: