پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے پر پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کر دیا ہے۔
جمعرات کو پی سی بی کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہ کرنے کے باعث ختم کیا گیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ ’یہ فیصلہ دورہ آسٹریلیا 24-2023 کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ہونے سے اُن کے انکار کی تحقیقات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین منتخبNode ID: 834166
اس کے علاوہ پی سی بی نے حارث رؤف پر 30 جون 2024 تک کسی بھی غیر ملکی لیگ میں شرکت کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔
پی سی بی نے مزید کہا کہ ’پی سی بی کی ایک کمیٹی کی طرف سے مکمل سماعت کے عمل کے بعد اور معاملے میں شامل تمام سٹیک ہولڈرز کے خیالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حارث کا سینٹرل کنٹریکٹ یکم دسمبر 2023 سے ختم کر دیا گیا ہے اور انہیں 30 جون 2024 تک کسی بھی غیر ملکی لیگ میں کھیلنے کی این او سی جاری نہیں کی جائے گی۔‘
بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ ’پی سی بی انتظامیہ نے 30 جنوری 2024 کو انصاف کے اصولوں کے مطابق حارث کو سماعت کا موقع فراہم کیا تھا تاہم اُن کا جواب غیر تسلی بخش پایا گیا۔‘
JUST IN: Haris Rauf's central contract has been revoked by the PCB following his refusal to join Pakistan's Test squad for their tour of Australia.
He will also not be granted permission to play in any overseas leagues up to June 30, 2024 pic.twitter.com/mO6wZXJvhQ
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 15, 2024