پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے لیے آئرلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر لورکین ٹَکر نے دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کو جوائن کر لیا۔
لورکین ٹَکر کو لاہور قلندرز میں ویسٹ انڈین بیٹر شائے ہوپ کی جزوی ری پلیسمنٹ کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج بیٹر رَسی فین ڈر ڈسن اور نمیبیا کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزا بھی لاہور قلندرز کو جوائن کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سوشل میڈیا پر پی ایس ایل کے بائیکاٹ کی صدائیں کیوں؟Node ID: 836756
-
عالمی کرکٹ ستارے پی ایس ایل میں جلوہ گر ہونے کے لئیے تیارNode ID: 836866
دوسری جانب لاہور قلندرز کی ٹیم نے آج شام کے سیشن میں ٹریننگ بھی کی۔
پاکستان سپر لیگ 9 کا پہلا میچ سنیچر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
Lorcan Tucker, Irish wicket keeper batter joins Lahore Qalandars as a partial replacement against Shai Hope.#HBLPSL9 #KhulKeKhel #QalandarBrothers pic.twitter.com/ZR3W3jNLl6
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) February 16, 2024
اُدھر پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شریک شوبز ستاروں کی آمد کا بھی اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان سپر لیگ کے مطابق ایونٹ کی افتتاحی تقریب سنیچر کی شام 6:30 بجے شروع ہوگی۔
اس افتتاحی تقریب میں گلوکارعلی ظفر، آئمہ بیگ، عارف لوہار اور نوری بینڈ فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ تقریب کے دوران لیزر شو اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔
Join us for the spectacular Grand Opening of #HBLPSL9 at Lahore Gaddafi Stadium!
Be captivated by electrifying performances from Ali Zafar, Aima Baig, Arif Lohar, and Noori – it's a night to remember!
Get ready for fireworks and a mesmerizing laser show!
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 15, 2024