پٹنہ۔۔۔۔راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو چارہ گھوٹالا اسکینڈل میں جمعہ کو سی بی آئی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 95لاکھ روپے دھوکہ دہی سے خزانے سے نکلوائے جبکہ پچھلے 2عشروں میں 900کروڑ روپے خورد برد کئے۔ بعد میں لالو نے کہا کہ نچلی عدالت نے مجھے طلب کیا تھا ۔میں قانون اور عدالتی نظام کا احترام کرتا ہوں۔مجھے یقین ہے کہ آخر کار فیصلہ میرے حق میں آئے گا۔سماعت دیکھنے کیلئے بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جگن ناتھ مشرا بھی عدالت پہنچے تھے۔