Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’میڈیا کا مستقبل‘ وزیر اطلاعات نے نمائش کا افتتاح کردیا

افتتاحی تقریب میں وزیر ٹیلی کمیونیکیشن نے بھی خصوصی شرکت کی(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے ریاض میں منعقدہ سعودی میڈیا فورم کے تیسرے ایڈیشن کے تحت میڈیا نمائش کا افتتاح کردیا ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق نمائش کا عنوان ’میڈیا کا مستقبل‘ (فومکس) رکھا گیا ہے جس کا اہتمام سعودی ریڈیو اورٹی وی اتھارٹی نے سعودی صحافتی تنظیم کے تعاون سے کیا گیا ۔
تقریب میں ’سعودی پیڈیا‘ کا افتتاح بھی کیا گیا اس موقع پر ٹیلی کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر انجیئنر عبداللہ السواحہ اور نائب وزیر اطلاعات ڈاکٹر عبداللہ المغلوث کے علاوہ مقامی اور عالمی ذرائع ابلاغ کے ذمہ داران بھی شریک تھے۔
وزیر اطلاعات نے اس موقع پر مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا ’ سعودی انسائیکلوپیڈیا ’سعودی پیڈیا‘ کا پہلا اجرا ہے جسے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن کے اہداف کے حصول کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا سعودی پیڈیا کے ذریعے عالمی سطح پر مملکت کی ثقافت ، تاریخ ، قوم اور قیادت سے متعلق سعودی عرب کا نکتہ نذر متعارف کرانے کا اہم ذریعہ ثابت ہوگا۔
قبل ازیں سعودی وزیر اطلاعات نے تین روزہ سعودی میڈیا فورم کا افتتاح کی جس میں 80 سے زائد مقامی اور عالمی سطح کے معروف میڈیا ہاوسز جبکہ 2 ہزار سے زائد صحافی ، پروفیسرز اور ابلاغی امور کے ماہرین شرکت کررہے ہیں۔

نمائش میں مقامی اورعالمی سطح کے معروف میڈیا ہاوسز شرکت کررہے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

فورم میں میڈیا کے مستقبل ’فومکس‘ کے حوالے سے نمائش کا بھی افتتاح کیا گیا جو مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی نمائش ہے۔
نمائش میں مقامی اور عالمی سطح کے 200 سے زائد معروف میڈیا ہاؤسز شرکت کررہے ہیں۔ نمائش کے شرکاء ذرائع ابلاغ کے حوالے سے اپنے منفرد تجارب سے بھی آگاہ کریں گے۔

شیئر: