Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اطلاعات نے ’سعودی پیڈیا‘ ای گیٹ کا اجرا کردیا

’سعودی پیڈیا عربی سمیت 6 زبانوں میں سعودی عرب کے متعلق انسائیکلو پیڈیا کا کام کرے گا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے ’سعودی پیڈیا‘ ای گیٹ کا اجرا کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی پیڈیا کا اجر ریاض میں منعقد میڈیا فارم کے موقع پر ہوا ہے جہاں دنیا بھر سے میڈیا ماہرین شریک ہیں۔
سعودی پیڈیا عربی سمیت 6 زبانوں میں سعودی عرب کے متعلق انسائیکلو پیڈیا کا کام کرے گا۔
وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے کہا ہے کہ ’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن پر عمل کرتے ہوئے کامیابیوں کے مراحل طے کر رہے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی پیڈیا دنیا بھر کے لیے معلومات کا اولین اور مصدقہ ذریعہ ہوگا جس میں سعودی قیادت، عوام، تاریخ، تہذیب و ثقافت اور ملک کے جغرافیہ کے علاوہ جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں معلومات دی جائیں گی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی پیڈیاکو سوشل میڈیا ذرائع پربھی جاری کیا جائے گا‘۔
سعودی میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے ’میڈیا نخلستان‘ منصوبے کا بھی ذکر کیا ہے جسے مختلف کانفرنسوں اور فارموں کے موقع پر منعقد کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حج و عمرہ موسم میں میڈیا کوریج کے لیے’حج میڈیا ہب‘ منصوبے پر کام کیا جائے گا۔

شیئر: