Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ اور مکہ میں اونٹنی کے دودھ کی دکانیں ’نوق‘ قائم

جدہ میں وزیر حج وعمرہ نے البلد برانچ کا افتتاح کیا (فوٹو، ایکس اکاونٹ )
سعودی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کے زیرملکیت ’سوانی‘ کمپنی نے جدہ اور مکہ میں اونٹنی کے دودھ اور ڈیری مصنوعات کے اسٹور کا افتتاح کردیا۔
اخبار 24 کے مطابق مکہ میں مسجد الحرام  کے نزدیک جمیرا ہوٹل پر ’نوق‘ اسٹور کا افتتاح کیا گیا۔
جدہ میں وزیر حج وعمرہ توفیق الربیعہ نے جدہ التاریخیہ کے علاقے میں برانچ کا افتتاح  کیا۔ ’نوق‘ دکانوں پر خریداروں کی خواہشات کے مطابق مختلف اقسام کے اونٹنی کے دودھ، پنیر، مکھن، کریم اور دیگر اعلی معیار کی ڈیری مصنوعات فراہم کی جارہی ہیں۔
علاوہ ازیں کمپنی کی جانب سے آن لائن صارفین کے لیے ’نوق‘ ایپلیکیشن پر بھی تمام مصنوعات دستیاب ہیں جن کی خریداری سے لیکر فیڈ بیک تک تمام عمل آن لائن ہی مکمل ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ ’سوانی‘ نے پہلے ’نوق‘ اسٹور کا افتتاح گزشتہ سال ستمبر میں ریاض میں کیا تھا جس کی کامیابی اور عوامی مقبولیت کے بعد جدہ اور مکہ میں اسٹورز کا افتتاح کیا گیا ہے۔
کمپنی کے سی ای او احمد جمال الدین نے کہا ہے کہ جدہ التاریخیہ اور مکہ میں اسٹورز کا افتتاح کمپنی کے بتدریج توسیعی منصوبہ کا حصہ ہے جس کے تحت بین الاقوامی سطح پر توسیع سے  پہلے خلیجی مارکیٹ میں اسٹورز کھولے جائیں گے۔
’جدہ اور مکہ برانچز کا افتتاح مقامی مارکیٹ میں اونٹنی کے دودھ سے تیار ہونے والی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر کیا گیا۔

اونٹنی کے دودھ  کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر مزید دکانیں کھولی گئی (فوٹو، ایکس اکاونٹ)

 صارفین میں صحت مندانہ زندگی گزارنے اور فطری ذرائع سے غذا کے حصول کی آگاہی بڑھ گئی ہے جس کے سبب مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
واضح رہے کہ سوانی کمپنی سعودی ثقافت کو اپناتے ہوئے ’نوق‘ ٹریڈ مارک کے ذریعے اونٹ سے متعقلہ مصنوعات کو فروغ دی رہی ہے اور مستقبل میں نجی و سرکاری سیکٹر کی شرکت داری سے اونٹ کے ڈیری مصنوعات کے شعبہ کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

شیئر: