Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرین مسجد نبوی کے لیے 4 ہدایات کیا ہیں؟

مسجد نبوی میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والوں کے لیے 4 ہدایات جاری کی ہیں۔
وزارت حج و عمرہ نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ مسجد نبوی آنے والے زائرین اپنا قیمتی وقت دنیاوی باتوں میں برباد نہ کریں اور زیادہ سے زیادہ عبادت میں خود کو مصروف رکھیں۔
وزارت حج و عمرہ نے زائرین کو مشورہ دیا کہ  وہ مسجد نبوی الشریف کی صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ یہاں تمام انتظامات آپ کے لیے ہیں تاکہ آپ یکسوئی کے ساتھ عبادت کرسکیں۔
وزارت نے مزید کہا کہ سب سے اہم یہ کہ مسجد نبوی آمد پر سیکیورٹی اہلکاروں اور دیگر اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور ان کی باتوں پر عمل کریں کیونکہ اس طرح آپ تکالیف سے بچ جائیں گے اوراطمینان کے ساتھ اپنا وقت عبادت میں گزار سکیں گے۔
وزارت حج وعمرہ کا مزید کہنا تھا کہ آپ کا مسجد نبوی میں ہونا ایک قیمتی موقع ہے اسے ضائع نہ کریں اور اس جگہ کی اہمیت کا اندازہ کرتے ہوئے خود بھی پرسکون انداز میں عبادت کریں اور دوسروں کے لیے بھی خلل کا باعث نہ بنیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: