الجزیرہ چینل چلانے والے اداروں پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا
ریاض: الجزیرہ چینل سمیت دینی، سیاسی اور اخلاقی خلاف ورزیاں نشر کرنے والے چینل دکھانے پر رہائشی ہوٹلوں اور فرنیشڈ اپارٹمنٹ کے مالکان کے خلاف ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا۔ سیاحت وآثار قدیمہ بورڈ نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ جن ٹی وی چینلز پر پابندی عائد کردی گئی ہے ، انہیں سیاحتی مراکز یا اداروں میں چلانے پر لائسنس منسوخ ہوسکتا ہے یا لائسنس کی منسوخی کے ساتھ ایک لاکھ ریال جرمانہ بھی ہوگا۔