بدھ کے میچ کے دوران کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کے بیشتر حصے میں کرسیاں خالی رہیں اور دوران میچ چھکے اور چوکے لگنے پر روایتی شور شرابا بھی دیکھنے میں نہیں آیا۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے سینیئر سپورٹس جرنلسٹ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں میں کئی اہم ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔
’ان کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے ماضی میں پی ایس ایل میچز کے ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت ہوئے تھے۔ لیکن اس بار کراچی میں پی ایس ایل کے میچز میدان میں دیکھنے والوں کی تعداد بہت ہی کم ہے۔‘
جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ شہر کے مختلف مقامات پر ٹکٹ فروخت کے لیے انتظامیہ کی جانب سے بورڈز بھی لگائے گئے ہیں لیکن تماشائی پھر بھی نیشنل سٹیڈیم کا رخ نہیں کیے۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں 28 فروری تا 18 مارچ پی ایس ایل سیزن 9 کے کُل 11 میچز کھیلے جائیں گے۔ (فوٹو: پی ایس ایل ایکس)
کراچی میں پی ایس ایل کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتطامات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں 28 فروری تا 18 مارچ پی ایس ایل سیزن 9 کے کُل 11 میچز کھیلے جائیں گے۔
میچز کے دوران کراچی ٹریفک پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ پولیس کے جاری کردہ پلان کے مطابق نیشنل سٹیڈیم جانے والے روڈ بند رہیں گے۔