Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کی نیابت میں ڈپٹی وزیرخارجہ کی ’اناطالیہ فورم ‘ میں شرکت

ترک صدر نے افتتاح کیا فورم میں متعدد ممالک کے سربراہ اور وزراء شریک ہیں(فوٹو، ایس پی اے )
سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے ترکیہ میں منعقدہ ’انطالیا سفارتی فورم‘ میں شرکت کی۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق انطالیا فورم کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح ترک  صدر رجب طیب اردگان نے جمعہ کو کیا تھا ۔
اناطالیہ سفارتی فورم میں 100 سے زائد ممالک کے سربراہان اور وزراء  شرکت کررہے ہیں۔
ترکیہ کے شہر اناطالیہ میں منعقد ہونے والے فورم کا عنوان’بحرانوں سے بچاؤ کے لیے سفارتکاری کا فروغ‘ ہے۔
 فورم میں موجودہ بین الاقوامی چیلنجز زیر غور آئیں گے جبکہ عالمی امن اور ترقی کے لیے کثیر الجہتی تعاون کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال جائیگا۔
واضح رہے کہ سالانہ انطالیا سفارتی فورم کا آغاز 2021 میں ہوا تھا۔ فورم میں سفارتکاری، پالیسی سازی اور عالمی تجارتی معاملات پر بحث کرتے ہوئے اس حوالے سے تجاویز پیش کی جاتی ہیں ہے۔ جبکہ اس میں مختلف ممالک اور عالمی اداروں کے نمائندگان شرکت کرتے ہیں۔

شیئر: