Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کے ضلع کوٹلی میں دو انڈین اژدھے ریکسیو کر لیے گئے

پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کے ضلع کوٹلی میں آبادی کے قریب نکل آنے والے دو انڈین راک پائیتھنز کو محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے ریسکیو کر لیا ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف کشمیر کے مطابق اتوار کو کوٹلی کے علاقے گلپور میں دو بڑے سانپ آبادی کے قریب دیکھ کر مقامی افراد نے وائلڈ لائف کے حکام کو مطلع کیا۔
وائلڈ لائف کا عملہ جو کے وائلڈ لائف ڈے کی تقریب کے لیے مہاشیر فش ہچری گلپور میں موجود تھا، وہ موقعے پر پہنچ گیا اور انہوں نے مقامی کمیونٹی کی مدد سے دونوں پائتھنز کو ریسکیو کر لیا۔
پائتھنز کو ریسکیو کرنے کے بعد انہیں محفوظ قدرتی مسکن میں چھوڑ دیا گیا ہے۔
انڈین راک پائتھن سانپوں کی غیر زہریلی قسم شمار ہوتے ہیں اور عام حالات میں یہ انسانوں پر حملہ نہیں کرتے۔
وائلڈ لائف کے مطابق اژدھوں کی اس قسم کا شمار خطرے کے شکار انواع میں ہوتا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے آئی جی پولیس تاجک سہیل حبیب نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
 
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ’یہ پائتھنز معدومیت کے خطرے سے دوچار ہیں اور اُن کی لمبائی 13 فٹ اور کچھ کی لمبائی 20 فٹ ہوتی ہے۔‘    

شیئر: