Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ آرٹ ایگزیبیشن میں طلباء کے فن پاروں کی نمائش

فن کی بدولت طلباء اعلیٰ یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
جدہ کے برٹش انٹرنیشنل سکول میں بصری آرٹ کی نمائش کا آغاز ہوا جس میں آٹھ طلباء کے  تیار کردہ 70  تغروں کی نمائش کی گئی۔
عرب نیوز کے مطابق 7 مارچ تک جاری رہنے والی اس نمائش میں پینٹنگ، پرنٹ میکنگ، فوٹو گرافی، ڈیجیٹل آرٹ، مجسمہ سازی اور تنصیبات سمیت مختلف موضوعات اور آرٹ  شامل ہے۔
نمائش میں رکھے گئے مختلف فن پارے ہر آرٹسٹ کی تخلیقات کے منفرد سفر کی عکاسی کر رہے ہیں۔
نمائش میں موجود سیکنڈری سیکشن کے سربراہ پیئر سکاٹورن نے بتایا ہے کہ انٹرنیشنل ڈپلومہ ان آرٹ کی تعلیم حاصل کرنے والے ہر طالب علم کو نمائش میں شامل کیا گیا ہے۔
پیئر سکاٹورن نے بتایا کہ اس کام میں اہم تحریری جزو شامل ہیں ، یہ صرف ایک تخلیقی مضمون نہیں بلکہ انتہائی تعلیمی ہے۔
اس نمائش کا مقصد ہمارے طلباء کی غیر معمولی صلاحیتوں اور اعلیٰ معیار کی تعلیم کو ظاہر کرنا ہے جو ان کی معاونت کرتی ہے  اور اس کے ساتھ ساتھ یہ ان کی محنت اور لگن کا جشن ہے۔
سکاٹورن نے اس نمائش سے متعلق طلباء کے  کیریئر کے لیے مختلف راستوں پر بھی روشنی ڈالی جو اس آرٹ کے حوالے سے وہ اپنا سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس فن سے جڑے کچھ طلباء یونیورسٹی کی سطح پر آرٹ میں اپنی تعلیم جاری رکھیں گے جبکہ فیشن یا فن تعمیر کے دیگر شعبوں میں اپنا کیریئر تلاش کر سکتے ہیں۔

ہم چاہتے ہیں کہ سکول فنون لطیفہ میں خاص شہرت حاصل کرے۔ فوٹو عرب نیوز

برٹش سکول میں آرٹ کے شعبے سے متعلق طلباء اپنے فن کے معیار کی بدولت عالمی سطح پر اعلیٰ یونیورسٹیوں میں داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔
طلباء کے فن کا معیار ان کی یونیورسٹی کی درخواستوں اور مستقبل کے مواقع پر نمایاں طور پر مثبت اثر ڈالتا ہے۔
سکاٹورن نے مزید کہا ’ ہم چاہتے ہیں کہ یہ سکول فنون لطیفہ میں خاص شہرت حاصل کرے اور  دیگر فنکاروں اور آرگنائزیشنز کے ساتھ شراکت دار بنے۔
نمائش میں حصہ لینے والے تمام طلباء نے اعلیٰ سطح کے فن پاروں میں ذاتی موضوعات کو بھی جگہ دی ہے اس کے علاوہ زندگی کے مختلف مراحل ، سعودی خواتین کو بااختیار بنانا، آزادی، ثقافت اور شناخت سمیت کئی دیگر موضوعات کا انتخاب کیا ہے۔

طلباء نے فن پاروں میں ذاتی موضوعات کو جگہ دی ہے۔ فوٹو عرب نیوز

سکول میں بصری آرٹ کی سربراہ شازیہ خان نے نمائش میں حصہ لینے والے طلباء کے بہترین آرٹ پروجیکٹس میں دلچسپی کے بارے میں وضاحت کی۔
انہوں نے  بتایا کہ  نمائش  میں ہر طالب علم کو کم از کم آٹھ فن پاروں کی نمائش کے ساتھ ڈسپلے میں نمائشی متن شامل کرنا تھا۔
نمائش میں شامل طالبہ مشاعل اقبال نے کہا ہے کہ اینیمیشن اور ڈیجیٹل میڈیا کی تلاش میں گہری دلچسپی کے ساتھ آرٹ اور کہانی سنانے کا شوق مجھے تخلیقی میدان میں مستقبل پر غور کرنے پر راغب کرتا ہے۔
 

شیئر: