Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں 23 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار

’کل گرفتار شدگان میں سے 12951 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے 23 ہزارسے زائد غیر قانونی تارکین گرفتار ہوئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ گرفتاریاں 29 فروری سے 6 مارچ 2024 کے درمیان ہوئی ہیں۔
غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’کل گرفتار شدگان میں سے 12951 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘۔
’6592 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے جبکہ 3497 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے‘۔
’مذکورہ عرصے کے دوران 1275 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘۔
’ان میں سے 55 فیصد یمنی، 42 فیصد  ایتھوپی جبکہ تین فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے‘۔
’اسی طرح سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 112 افراد گرفتار ہوئے ہیں‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 9 افراد گرفتار ہوئے ہیں‘۔

شیئر: