Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’رمضان کے ہلال کی پیدائش ہوگئی، شام کو مشاہدہ ہوگا‘

’سورج غروب ہونے کے بعد چاند 13 منٹ تک افق پر رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
فلکی علوم کے ماہر محمد بن ردہ الثقفی نے کہا ہے کہ آج اتوار کو مقامی وقت کے مطابق 12 بجے ہلال کی پیدائش ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’سورج غروب ہونے کے بعد چاند 13 منٹ تک افق پر رہے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’تمیر اور سدیر رصد گاہوں سے آج رمضان کا ہلال آسانی سے نظر آسکتا ہے‘۔
دوسری طرف ماہر فلکیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ ’آج رمضان کا چاند دیکھنے کے امکانات روشن ہیں‘۔
’آج شمالی، وسطی اور مشرقی ریجن میں مطلع ابر آلود ہوگاتاہم رصد گاہوں میں ہلال کا مشاہدہ ممکن ہے‘۔

شیئر: