مشرقی ریجن بس سروس کا رمضان کےلیے شیڈول، اب تک 20 لاکھ افراد سفر کرچکے
مشرقی ریجن بس سروس کا رمضان کےلیے شیڈول، اب تک 20 لاکھ افراد سفر کرچکے
پیر 11 مارچ 2024 21:55
مسافروں کی سہولت کےلیے بسوں کے اوقات کار بڑھائے گئے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے مشرقی ریجن کی میونسپلٹی نے کہا ہے کہ پبلک بس سروس سے اب تک 20 لاکھ سے زیادہ مسافر سفر کرچکے ہیں۔
خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق مشرقی ریجن کی میونسپلٹی نے رمضان کے لیے نئے شیڈول کا اعلان کیا جس میں مسافروں کی سہولت کےلیے بسوں کے اوقات کار بڑھائے گئے ہیں۔
میونسپلٹی کے اعلامیے کے مطابق رمضان کے دوران تمام روٹس پر بسیں حسب معمول چلیں گی جس کا آغاز صبح 8 بجے سے ہوگا بس رات 2 بجے تک چلیں گی۔
بیان میں کہا گیا کہ تمام بسیں سمارٹ سسٹم سے لیس ہیں اور ان میں کنٹرول اور نگرانی کا مربوط نظام ہے۔ مسافروں کو کافی سہولت ہوگئی ہے۔
مشرقی ریجن میونسپلٹی کا کہنا ہے دمام، قطیف پبلک ٹرانسپورٹ پروجیکٹ حسب معمول جاری ہے اور یہ بسیں جدید کیمروں اور اعلی ٹیکنالوجی کی حامل ہیں۔
الشرقیہ میں پبلک بس سروس شروع کرنے کا مقصد شہر کو آلودگی، کاربن اور دیگر مسائل نیز ٹریفک رش سے بچانا ہے تاکہ مسافر آسانی سے اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔
اس سہولت سے شہری اور غیرملکی دونوں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ بس سروس سے الشرقیہ ریجن کے لوگوں کو سہولت ہوگئی ہے۔
واضح رہے الشرقیہ میونسپلٹی نے پبلک ٹرانسپورٹ بس پروجیکٹ شروع کیا تھا جس کا نام ’حافلات الشرقیہ‘ رکھا گیا تھا۔
اس کے لیے’حافلات المنطقہ الشرقیہ‘ کے نام سے موبائل ایپ تیار کی گئی تھی۔ ایپ کے ذریعے مسافر ٹکٹ حاصل کرنے کے ساتھ بسوں کے روٹس چیک کرسکتے ہیں اور اپنی لوکیشن کے قریب سے گزرنے والی بس کا نمبر اور دیگر معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں