Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل یورپ میں ’تھرڈ پارٹی ایپس‘ انسٹال کرنے کی سہولت دے گا

ایپل کی جانب سے تھرڈ پارٹی ایپس کے حوالے سے یہ نرمی صرف یورپی یونین کے ممالک کے حوالے سے کی گئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
سائڈ لوڈنگ یعنی ایپ سٹور کے باہر سے تھرڈ پارٹی ایپس کو انسٹال کرنے کی سہولت اینڈرائڈ صارفین کے پاس تو پہلے سے ہی تھی تاہم ایپل کے فونز یعی آئی فون کو استعمال کرنے کا ایک مسئلہ یہ ہے کہ ان پر ایپل سٹور سے باہر تھرڈ پارٹی ایپ ڈاؤن لوڈ نہیں کی جا سکتی۔
اسی سلسلے میں یورپی یونین میں رہنے والے ایپل صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ ایپل اپنے موبائل فونز میں سائڈ لوڈنگ پر لگی پابندیاں نرم کرنے جا رہا ہے۔
ویب سائٹ ’اینڈرائڈ پولیس‘ کے مطابق یورپین یونین (ای یو) کے ساتھ قانون سازی کے بعد ایپل اپنی سائڈ لوڈنگ پالیسی پر لگی پاپندیاں نرم کرنے جا رہا ہے۔
یورپی یونین کے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کے جواب میں ایپل اپنی ایپ پالیسی پر نظر ثانی کرے گا۔
ایپل کی جانب سے ’ویب ڈسٹریبیوشن‘ نامی نئے پروگرام کا آغاز کیا جائے گا جس کے تحت ایپ ڈیولپرز کو اس بات کی اجازت دی جائے گی کہ وہ اپنی ایپ ایپل سٹور کے بجائے براہ راست اپنی ویب سائٹ پر پیش کریں۔
اس تبدیلی کے بعد آئی او ایس کے صارفین ویب کے ذریعے تھرڈ پارٹی ایپلی کیشنز انسٹال کر سکیں گے۔
یہاں اس بات کا دھیان رہے کہ ایپل کی جانب سے تھرڈ پارٹی ایپس کے حوالے سے یہ نرمی صرف یورپی یونین کے ممالک کے حوالے سے کی گئی ہے جبکہ اس حوالے سے ایپل کی کچھ ہدایات کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔
اس سلسلے میں یورپی یونین ڈیلوپرز کو ’ایپل ڈیولپر پروگرام‘ میں ہر صورت ان رول ہونا ہوگا جبکہ ایپ ڈاؤن لوڈ کی اجازت صرف ایپ سٹور کونیکٹ کی رجسٹر ڈومین کے تحت ہوگی۔
اس کے علاوہ ڈیولپرز کو اس بات کی یقین دہانی کروانا ہوگی کہ وہ صارفین کا ڈیٹا کیسے استعمال کریں گے اور حکومتی معاملات کو کیسے ہینڈل کریں گے۔
اگر آپ آئی فون صارف ہیں اور یورپی یونین میں رہتے ہیں تو آپ آئی او ایس 17.4 اپڈیٹ کے بعد اپنے فون میں کچھ تبدیلیاں پائیں گے۔
آئی او ایس استعمال کرنے والے صارفین کے سکیورٹی کے خطرات کو کم کرنے کے لیے ’نوٹارائزیشن پراسس‘ کو بھی جاری کیا جائے گا۔
اس کا مطلب ہے کہ ایپ انسٹال ہونے سے پہلے سکریننگ کے مرحلے سے گزرے گی جیسے اینڈرائڈ میں گوگل پلے پروٹیکٹ کا فنکشن کام کرتا ہے.

شیئر: