Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی ’جم مارکیٹ‘ آئندہ 8 برسوں میں کتنی بڑی ہوگی؟

یہ مارکیٹ 2023 میں ایک بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں گزشتہ برسوں کے دوران ورزش کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومتی سطح پر بھی  ورزش اور واک کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا جارہا ہے۔
 ماہرین کا کہنا ہے  آئندہ آٹھ برسوں میں جم اور فٹنس آلات کی مارکیٹ 2.6 بلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔
سبق ویب کے  مطابق سعودی عرب میں ’گلوبل فٹنس سٹوڈیوز اینڈ جمز مارکیٹ 2024‘  کی رپورٹ کے مطابق ہر سال فٹنس آلات اور جم کلبز کی تعداد میں ہر سال 5.89 فیصد کا اضافہ ہورہا ہے۔
امید ہے 2024 سے 2032 کے دوران یہ مارکیٹ بڑھ کر 2.639 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
گلوبل فٹنس  کی رپورٹ کے مطابق 2023 میں جم مارکیٹ کا حجم  ایک بلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔
گلوبل فٹنس سٹوڈیوز اور جم مارکیٹ کا کہنا ہے مملکت میں شہریوں کے ساتھ خواتین بھی اب اپنی صحت کا خیال رکھنے لگی ہیں۔
 صحت اور تندرستی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی میں مسلسل اضافے، جسمانی صحت اور فٹنس کے حوالے سے بڑھتی ہوئی دلچسپی سعودی عرب میں فٹنس کے شعبے میں توسیع کی بڑی وجہ ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: