Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اہل جازان کی روایتی رمضان ڈش ’المغش‘ میں خاص کیا؟

گوشت اور سبزیوں سے بنی یہ ڈش اہل جازان کی شناخت بن گئی (فوٹو: ایس پی اے)
جازان ریجن میں رمضان المبارک کے حوالے سے قدیم روایات پر آج بھی عمل کیا جاتا ہے۔ علاقے کی معروف ڈش ’المغش‘ برسوں سے رمضان دسترخوان کی زینت تصور کی جاتی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اہلیان جازان آج بھی اپنے آباء و اجداد کی روایت پر عمل پیرا ہیں۔ خاص کر رمضان المبارک کے حوالے سے معروف کھانے اہل جازان کی شناخت بن چکے ہیں۔
جازانی جہاں بھی جاتے ہیں وہ رمضان المبارک میں اس ڈش کو ضرور بناتے ہیں۔ ریجن کے بعض خاندان ’المغش‘ کو تیار کرنے کے لیے خاص اہتمام بھی کرتے ہیں۔
المغش نامی ڈش ایک سیاہ پتھر کے مخصوص برتن میں تیار کی جاتی ہے۔ گوشت اور سبزیاں پتھر کے برتن میں ڈال کر اسے کئی گھنٹے کے لیے تندور میں رکھا جاتا ہے۔
تندور میں رکھے ہوئے پتھر کے برتن میں موجود گوشت اور سبزی میں صرف نمک اور پیاز، ٹماٹر اور مخصوص مصالے اس میں شامل کیے جاتے ہیں۔

المغش کو مخصوص پتھر کے برتن میں تیار کیا جاتا ہے (فوٹو،ایس پی اے)

پتھر کے برتن میں تیار ہونے والا یہ سالن لاجواب ذائقے کا حامل ہوتا ہے جسے اہل علاقہ شوربے کے ساتھ کھاتے ہیں۔ علاقے کے ہر گھر میں سحری میں یہ ’المغش‘ لازمی تیار کیا جاتا ہے۔

شیئر: