مدینہ منورہ کی ڈش’المدینی پلاؤ‘ کیسے تیار کی جاتی ہے؟
یپ پلاؤ مدینہ آمد پر فرمانرواؤں کے لیے تیار کیا جاتا رہا ہے۔ (فوٹو: اخبار24)
سعودی پکوان آرٹ اتھارٹی نے ’المدینی پلاؤ‘ کو مدینہ منورہ کا پکوان قرار دیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی نے قومی اور علاقوں کے پکوانوں کے حوالے سے مملکت کے تمام علاقوں کے پکوانوں کا تعارفی سلسلہ شروع کیا ہوا ہے اس کا آغاز الجریش سے کیا گیا جسے 2023 میں قومی ڈش قرار دیا گیا۔
مدینہ منورہ کی تاریخ کے ماہر عدنان العمری نے بتایا مدینہ میں انواع و اقسام کے پکوان رائج ہیں۔ یہاں کابلی پلاؤ، بریانی، بخاری اورافغانی پلاؤ قابل ذکر ہیں۔
سعودی پکوان اتھارٹی نے المدینی پلاؤ کو مدینہ منورہ کی ڈش قرار دیا۔ یہ پلاؤ مدینہ منورہ آمد پر فرمانرواؤں کے لیے تیار کیا جاتا رہا ہے۔
مدینہ منورہ کی عوامی تقریبات خصوصا شادی بیاہ کے موقع پر بھی المدینی پلاؤ پیش کیا جاتا ہے۔
قدیم زمانے میں اسے العربی پلاؤ کہا جاتا تھا۔ اسے کئی طرح سے تیار کیا جاتا ہے۔
عدنان العمری کا کہنا ہے کہ المدینی پلاؤ سعودی عرب کا ورثہ شمار ہوتا ہے۔ اس کی تیاری مقامی انداز سے کی جاتی ہے۔
شیف روان صیادہ نے المدینی پلاؤ تیار کرنے اور اسے دستر خوان پر سجانے کی روایت کے حوالے سے بتایا المدینی پلاؤ کی تیاری میں عام طور پر سفید چاول استعمال کیے جاتے ہیں۔
اس میں الائچی، دھنیا، زیرہ، دار چینی، کالی مرچ اور نمک کا استعمال ہوتا ہے۔ٹماٹر کا پیسٹ اور مصالحوں میں پکایا گیا گوشت بھی ڈالا جاتا ہے۔ ڈش تیار ہونے پر اس میں ڈرائی فروٹ سے سجایا جاتا ہے۔