سعودی قیادت کی طرف سے انڈونیشی صدر کو مبارکباد
جمعرات 21 مارچ 2024 12:57
’سعودی قیادت نے انتخابات میں کامیابی پر انڈونیشی صدر کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیزاور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انڈونیشی صدربرابوسوبیانتو کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے انڈونیشی صدر کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے انڈونیشی صدر کے لیے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کامیابی کی امید کی ظاہر کی ہے۔
سعودی قیادت نے دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کی تعریف کرتے ہوئے مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔