سعودی عرب ریاض ریجن میں پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے سات غیر ملکیوں کو اقامہ قانون کی خلاف ورزی اور غیر قانونی دفاتر میں جعلی عمرہ مہم کو فروغ دینے پرگرفتار کیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق پولیس نے ملزمان کے قبضے سے نقدی برآمد کی ہے، جبکہ ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
دھوکہ دہی کے الزام میں زیرحراست افراد میں ایک پاکستانی، 3 بنگلہ دیشی اور 3 مصری شہری شامل ہیں۔