متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے عمرہ اور حج پر جانے والوں کے لیے انفلوائنزا ویکسین لازمی قرار دے دی ہے۔ عمل درآمد منگل 26 مارچ 2024 سے کیا جائے گا۔
الامارات الیوم کے مطابق اماراتی وزارت صحت اور کمیونٹی پروٹیکشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امارات سے عمرہ پر جانے والے تمام لوگوں کو ویکسینیشن کی تمام مطلوبہ بنیادی خوراکیں لینا لازمی ہے جس میں خاص طور پر انفلوائنزا ویکسین شامل ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ منگل 26 مارچ 2024 سے عمرہ پر جانے والے تمام افراد کے لیے انفلوائنزا ویکسینیشن کارڈ پیش کرنا ضروری ہوگا۔
حفاظاً على صحة وسلامة المعتمرين والحجاج وأسرهم، وزارة الصحة ووقاية المجتمع تؤكد إلزامية أخذ جميع الجرعات الأساسية المطلوبة من التطعيمات، خاصة تطعيم الأنفلونزا قبل السفر لأداء العمرة ومناسك الحج. pic.twitter.com/UScQpQstqy
— UAEGOV (@UAEmediaoffice) March 25, 2024